مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کی مسلمان سماجی کارکن یاسمین عبدالمجید کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور اسے دوسری ہی پرواز کے ذریعے واپس آسٹریلیا روانہ کردیا گیا۔ سٹریلوی میڈیا کے مطابق امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مطلوبہ ویزا نہ ہونے کے سبب ایسا کیا گیا۔
یاسمین عبدالمجید آزادی اظہار رائے کی بین الاقوامی تنظیم پین انٹرنیشنل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں نیویارک میں مدعو تھیں، جہاں انہیں مغربی ممالک میں موجود مسلمان خواتین کو درپیش مشکلات پر اظہار خیال کرنا تھا۔
آپ کا تبصرہ